29 Sep 2023
(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں چھ ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔
پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے لاؤس کو پنالٹیز پر ہرایا، قومی ٹیم نے مقررہ وقت میں 1-1 سے برابری کے بعد مقابلہ 2-4 سے جیتا۔
مقرر وقت میں ذولفیا نذیر نے پاکستان کی جانب سے پہلا گول کیا تھا، ان کے گول کے کچھ دیر بعد لاؤس نے مقابلہ برابر کر دیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے پنالٹیز پر ملیکہ نور، سوہا ہیرانی، ماریہ خان اور زہمینہ نے گول سکور کیے۔
پاکستان کی گول کیپر نشا اشرف نے ایک پنالٹی بلاک کی، لاؤس کی دو شوٹس آف ٹارگٹ رہیں۔