اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ذکاء اشرف کے بھارت کو دشمن ملک کہنے پر سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(ویب ڈیسک) بھارت کو دشمن ملک کہنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکاء اشرف کو سوشل میڈیا پر ایک طرف تنقید کا سامنا کرنا پڑا تو دوسری طرف کئی لوگ ان کے حق میں بول پڑے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کے بیان کے بعد بھارتی مبصر  وکرانت گپتا نے کہا کہ ذکا اشرف نے نو بال کرائی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا بھارت میں زبردست استقبال ہوا، پاکستانی کھلاڑیوں کے دشمن ذکا اشرف خود ہیں۔

فوٹو: اسکرین گریب

ایک پاکستانی صارف نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ شانت ہو جائیے جناب، یہ ایک سیاسی اصطلاح ہے جو دونوں ملک ایک دوسرے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

فوٹو: اسکرین گریب

ایک صارف نے انہیں مشورہ دیا کہ وکرانت گپتا آپ پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کی گپ شپ کرائیں، اس کا دونوں ملکوں کے کرکٹ فینز پر اچھا اثر پڑے گا۔

فوٹو: اسکرین گریب

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا تھا کہ ہم نے کھلاڑیوں کا معاوضہ بڑھایا تاکہ  دشمن ملک میں پاکستان کیلئے کھیلنے جاتے وقت ان کے حوصلے بلند ہوں۔

چیئرمین پی سی بی کی جانب سے بھارت کو دشمن ملک کہنے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثر کا اظہار کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے