اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں جشن عیدمیلاد النبیﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(لاہور نیوز) رحمت دو عالم، حضور پُرنور، حضرت محمد مصطفیﷺ کی ولادت باسعادت کا دن، ملک بھر میں جشن عیدمیلاد النبیﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

دن کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

آقائے دو جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے جشن ولادت کے روز صبح بہاراں كا آغاز بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

اس مقدس دن کے موقع پر مساجد، گھروں، گلیوں، شاہراہوں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، رنگ برنگی روشنیوں سے سجی عمارتیں دلکش منظر پیش کر رہی ہیں، مختلف علاقوں کو نعلین مبارک اور سبز پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

ولادت النبی ﷺ کے حوالے سے آج ملک بھر میں جلوس و ریلیاں نکالی جائیں گی۔

جماعت اہلسنّت کراچی کے تحت مرکزی جلوس علامہ سید شاہ عبدا لحق قادری دیگر علماء ومشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگا جو براستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک پہنچے گا۔

لاہور میں میلادالنبیؐ کا جلوس نوری مسجد ریلوے سٹیشن سے شروع ہوگا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے