اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسوۂ رسول کریمؐ اپنا کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں: شہباز شریف

28 Sep 2023
28 Sep 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے امت مسلمہ کو عید میلادالنبیؐ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نبی اکرمؐ کی ولادت باسعادت اللہ تعالیٰ کی انسانیت پر خاص رحمت ہے، اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، "درود ان پر سلام ان پر جو پیغام حق کی خاطر ستائے گئے، جن کے اعلیٰ ترین اخلاق کا دشمنوں نے اعتراف کیا"۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نبی اکرمؐ نے انسانیت کی فلاح اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا ابدی نظام دیا، دنیا کو ظلم، جہالت اور مسائل سے نجات خاتم النبیینؐ کے اسوۂ حسنہ سے ہی مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپؐ نے نفرتوں، تقسیم اور جھگڑوں کو ختم کیا اور ایک دوسرے کے خون کے پیاسوں کو بھائی بھائی بنا دیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آپؐ نے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور پودوں کے حقوق کی بھی تلقین فرمائی، اسوۂ رسول کریمؐ اپنا کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے