28 Sep 2023
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کیلئے حیدرآباد میں موجودپاکستانی کرکٹ سکواڈ کے کھانے کا مینیو سامنے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی سکواڈ سمیت تمام ٹیموں کے لیے بیف دستیاب نہیں ہوگا، پاکستانی ٹیم کے مینیو میں چانپ، مٹن کڑاہی، بٹر چکن اور گرلڈ فش شامل ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی دستے کے مینیو میں حیدرآباد کی مشہور بریانی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر پروٹین والے کھانوں میں مٹن، چکن، اور مچھلی شامل ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ٹیم نے سٹیڈیم منتظمین سے باستمی چاول، بولوگنیز ساس کےساتھ سپیگٹیز اور سبزی پلاؤ کی فرمائش کی۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم حیدرآباد دکن میں تقریباً 2 ہفتوں تک قیام کرے گی۔