اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انجری سے چھٹکارہ پانے والے کین ولیمسن کا پاکستان کیخلاف وارم اپ میچ کھیلنے کا امکان

28 Sep 2023
28 Sep 2023

(لاہور نیوز) انجری سے چھٹکارہ پانے والے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا ون ڈے ورلڈکپ سے قبل پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کا امکان ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدر آباد دکن میں شیڈول ہے، کین ولیمسن گھٹنے کی انجری کے باعث 6 ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔کین ولیمسن نے بھارت روانگی سے قبل گفتگو میں کہا کہ پلان یہی ہے وارم اپ میچز کا حصہ بنوں، میری شدید خواہش ہے کہ جتنا بھی ہو میں میچز کا حصہ بنوں، اس وقت سب کچھ بیٹنگ، رننگ اور فیلڈنگ اچھی جا رہی ہے۔

ولیمسن نے کہا کہ میں اس وقت بہت زیادہ بوجھ محسوس نہیں کر رہا، ورلڈ کپ میچز میں اب کم وقت ہے اس لیے میں پہلے وارم اپ میچز کھیل کر دیکھنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کا دوسرا وارم اپ میچ 2 اکتوبر کو ساؤتھ افریقہ کیساتھ ہوگا جبکہ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ ٹیم پہلا میچ 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے