استحکام پاکستان پارٹی سانحہ 9 مئی کے اندھیروں سے پھوٹنے والی روشنی ہے: فردوس عاشق
(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا 9 مئی واقعات اور جناح ہاؤس پر حملے کے حوالے سے درج مقدمات کے چالان جمع ہونے پر ردعمل آگیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی اینڈ کمپنی کیخلاف چالان جمع کرا دیا، انتشار کے تمام کردار قصوروار قرار دے دیئے گئے،جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ حب الوطنی کے برعکس ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آئی پی پی سانحہ 9 مئی کے اندھیروں سے پھوٹنے والی روشنی ہے، استحکام پاکستان پارٹی نے ہر فورم پر سانحہ نو مئی کی مذمت کی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور اس کی قیادت پاکستان زندہ باد کے نعرے کی حامی ہے، جمہوری عمل کا حصہ بننے کے لئے ملکی امن کا حصہ رہنا ضروری ہے، توڑ پھوڑ کرنے والے ووٹ کی سیاست کرنے کے حق دار نہیں ہیں۔