اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گوشوارے جمع کرانے کیلئے آئی آر آئی ایس سسٹم کی استعداد بڑھا دی گئی

28 Sep 2023
28 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایف بی آر نے آئی آر آئی ایس سسٹم کی استعداد میں اضافہ کر دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے آئی آر آئی ایس سسٹم کی استعداد میں اضافہ کر دیا گیا جس سے تقریباً 5 سے 6 لاکھ ٹیکس دہندگان روزانہ کی بنیاد پر بیک وقت اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔

ذرائع نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ موجودہ دنوں کے دوران انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ میں مسائل یا غلطیاں سامنے آئیں تھیں۔

گزشتہ دنوں ٹیکس ماہرین کی جانب سے اٹھائے جانے والے ایف بی آر سسٹم میں تکنیکی اور قانونی مسائل کو حل کر دیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے لیے گوشوارے جمع کرانے کے لئے نظام کی استعداد بڑھا دی جس کے تحت اب 5 سے 6 لاکھ ٹیکس دہند گان بغیر کسی پریشانی کے اجتماعی طور پر سسٹم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق پرانے اثاثوں کے اعداد و شمار کا مسئلہ چند ہفتے قبل حل ہو گیا جبکہ آئی آر آئی ایس کے پاس جمع کرائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں کے غائب ہونے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اس ضمن میں کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن (کے ٹی بی اے) کے صدر سید ظفر احمد نے بتایا کہ یہ ایک عجیب قسم کا مسئلہ ہے، جمع کرائے گئے گوشوارے ایف بی آر سسٹم سے غائب ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع آئی آر آئی ایس میں تکنیکی اور قانونی مسائل سے نمٹنے کا حل نہیں، اگر ایف بی آر 15 دن یا 30 دن کی توسیع دیتا ہے لیکن سسٹم کی خرابیاں برقرار رہی تو اس سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

دوسری جانب ٹیکس ماہر فراز فضل شیخ نے کہا کہ ایف بی آر نے آئی آر آئی ایس سسٹم میں جمع شدہ ویلتھ سٹیٹمنٹ غائب ہونے کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے