اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توہین عدالت کیس: شیریں مزاری کو گرفتار کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

28 Sep 2023
28 Sep 2023

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری سے روک رکھا تھا، ہمارے آرڈرکی جب خلاف ورزی ہو تو ہمارے لئے بڑا مشکل ہوتا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

اس پر جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دئیے کہ بادی النظرمیں اس عدالت کی خلاف ورزی ہوئی، آئی جی اسلام آباد ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں، اگرعدالت کارروائی سے مطمئن نہ ہوئی تو اسے مزید آگے بڑھائیں گے۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کوملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ جو پولیس اہلکارعدالتی حکم کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے