(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے کمر کس لی۔
بھارت کی جانب سے ویزوں کے اجراء میں تاخیر کے باعث طے شدہ شیڈول کے بعد بھارت پہنچنے والی قومی کرکٹ ٹیم نے بھارتی شہر حیدرآباد میں ٹریننگ سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔
راجیو گاندھی سٹیڈیم میں کی جانے والی اس آپشنل ٹریننگ میں ایکشن میں نظرآنے والے کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا اور فخر زمان شامل تھے۔
محمد حارث، وسیم جونیئر اور زمان خان بھی ٹریننگ میں جم کر حصہ لیتے نظر آئے ہیں۔
کھلاڑیوں نے سٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقوں کےعلاوہ نیٹس میں جم کر بیٹنگ اور باؤلنگ کا سیشن کیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں ہو گا۔