اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وفاق کا فیض آباد دھرنا کیس میں دائر نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

28 Sep 2023
28 Sep 2023

(ویب ڈیسک) انٹیلی جنس بیورو اور پیمرا کے بعد وفاق نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں دائر نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی درخواست واپس لے رہے ہیں۔

وفاق نے بذریعہ وزارت دفاع سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنے سے متعلق نظرِ ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت آج ہو گی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بنچ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انٹیلی جنس بیورو اور پیمرا نے نظرِ ثانی درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے وکیل نے مقدمے میں التواء کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، الیکشن کمیشن، اعجاز الحق اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بھی فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے