اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

28 Sep 2023
28 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بنچ میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 21 ستمبر کو مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیا تھا۔

انٹیلی جنس بیورو اور پیمرا نے نظرثانی اپیلیں واپس لینے کی درخواستیں دائر کر دیں، شیخ رشید کے وکیل نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل بنچ نے فروری 2019 میں فیصلہ سنایا تھا۔ وفاقی حکومت نے وزارت دفاع کے ذریعے نظرثانی درخواست دائر کی۔ پیمرا، الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے بھی نظرثانی درخواستیں دائر کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے