اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں خون کے کینسر بارے علاج اور آگاہی پر خصوصی سیمینار

27 Sep 2023
27 Sep 2023

(لاہور نیوز) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں خون کے کینسر بارے علاج اور آگاہی پر خصوصی سیمینار ہوا۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ اونکالوجی کے زیر اہتمام خون کے کینسر بارے علاج اور آگاہی پر خصوصی سیمینار منعقد ہوا۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی بطور مہمان خصوصی شرکت ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا پاکستان میں پہلے بلڈ کینسر کے مریضوں کی جان بچنے کے بہت کم چانسز ہوتے تھے، الحمدللہ اب مریضوں کی جان بچنے کے 92 فیصد چانسز موجود ہیں۔

صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اویسٹن انجکشن کے واقعات میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، دو ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

سیمینار میں گیسٹ آف آنر پروفیسر ڈاکٹر زیبا عزیز، پروفیسر ڈاکٹر ریاست علی اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے