27 Sep 2023
(لاہور نیوز) طیاروں کے کاک پٹ میں لیزر لائٹس مارنے کا سلسلہ نہ تھم سکا، دوحہ سے لاہور پہنچنے والی پرواز کے کپتان نے کنٹرول ٹاور کو رپورٹ کر دی۔
رپورٹ قطر ایئر لائنز کی پرواز 620 کے کپتان کی جانب سے کرائی گئی، کپتان کے مطابق لیزر لائٹ کا واقعہ لاہور لینڈنگ سے 4 ناٹیکل مائلز پہلے پیش آیا، نامعلوم سمت سے سبز رنگ کی لیزر لائٹ بار بار کاک پٹ میں ماری گئی۔
کپتان کے مطابق کاک پٹ میں لائٹ پڑنے سے دورانِ لینڈنگ دشواری کا سامنا رہا، کپتان کی شکایت پر کنٹرول ٹاور لاہور نے مقامی پولیس سے مدد طلب کر لی، پولیس تاحال ذمہ داروں کا تعین نہیں کر سکی۔