اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

آشوب چشم :پنجاب میں جمعرات اورہفتہ کو سکولوں میں تعطیل کا اعلان

27 Sep 2023
27 Sep 2023

(دنیانیوز) صوبے میں آشوب چشم کی بڑھتی وبا کے پیش نظر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کل بروز جمعرات اور ہفتہ کو نجی اور سرکاری سکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راوی روڈ پر قائم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا، جہاں طالبات نے سکول میں روشنی اور پنکھے کم ہونے کی بھی شکایت کی۔

حکومتی ہدایات کے باوجود سکول میں  آشوب چشم کی شکار  طالبات حاضر تھیں ، جس پر نگران وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا ۔

آشوب چشم کے شکار طلبہ کی سکولوں میں حاضری پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری سکول کو فوری طور پر سکول طلب کرلیا ۔

وزیراعلیٰ نے صوبے کے تمام نجی اور سرکاری سکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کی چھٹی دینے کی ہدایت جاری کردی  جبکہ  12 ربیع الاول کو عید میلادالنبیؐ کی چھٹی ہوگی۔ 

سوموار کو صبح تمام سکولوں کے باہر بچوں کو داخلے کے وقت اساتذہ چیک کریں گے ، جن بچوں میں آشوب چشم کی شکایت ہوئی انکو واپس گھروں کوبھیج دیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ لاہور  اور دیگر شہروں میں آشوب چشم کے بڑھتے ہوئے مرض سے سکول کالجز کے طالبعلموں سمیت عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہو چکی ہے ۔

محکمہ صحت کے ذرائع کےمطابق لاہورشہر میں اب تک آشوب چشم کے وائرس سے تین ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے