(لاہور نیوز) نگران وزیراعلٰی محسن نقوی نے میو ہسپتال کے زیرتعمیر ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اپنے دورے کے دوران نگران وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور ہر فلور پر تعمیراتی کام کی رفتار کا مشاہدہ کیا۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپ گریڈیشن کے تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی۔
محسن نقوی نے کہا اپ گریڈیشن کی جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ایمرجنسی بلاک کی چھتوں کی مناسب اونچائی برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب جامعہ اشرفیہ بھی پہنچے۔ مولانا فضل الرحیم کو چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ کے عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پنجاب قرآن بورڈ کو مکمل سپورٹ کرے گی۔
مولانا فضل الرحیم نے ملک وقوم کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور امن وسلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔
صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، اظفر علی ناصر، بلال افضل اور مشیر وہاب ریاض بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔