اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پی آئی اے کی 2023ء کی جاری مالی رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے۔

جاری رپورٹ کے مطابق سال 22 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 41.31 ارب روپے تھے، سال 23 کے پہلے 6 ماہ میں روپے کی قدر میں کمی سے 27.45 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، سال 22 کے پہلے 6 ماہ میں ایکسچینج کے نقصانات 13.85 ارب روپے تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا سال 23 کے پہلے 6 ماہ میں فیول اور آئل کی مد میں 48.34 ارب روپے خرچ ہوئے، سال 22 کے پہلے 6 ماہ میں فیول اور آئل کی مد میں 30.78 ارب روپے خرچ ہوئے تھے، سال 23 کے پہلے چھ ماہ میں فنانس کی لاگت 36.82 ارب روپے رہی، سال 22 کے پہلے 6 ماہ میں فنانس کی لاگت 21.11 ارب روپے تھی۔

رپورٹ کے مطابق سال 23 کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی ریونیو 120ارب 27 کروڑ روپے جمع ہوا، گزشتہ سال کے 6 ماہ کے مقابلے سال23 کے پہلے 6 ماہ میں 11.25 ارب روپے کے اضافی ریونیو حاصل ہوئے، سال 22 کے پہلے6 ماہ میں ریونیو کی مد میں 71.19 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا آپریشنل کاسٹ میں فیول اور آئل کی قیمت بڑھنے سے41 فیصد اخراجات میں اضافہ ہوا، شرح سود بڑھنے کی وجہ سے 20 فیصد اضافی ادائیگیاں کرنا پڑیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے