اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حج پالیسی 2024ء تیار کر لی گئی، کابینہ سے منظوری لے لی جائے گی، انیق احمد

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا حج پالیسی 2024ء تیار کر لی گئی، کابینہ سے 10 روز میں منظوری لے لی جائے گی۔

نگران وزیرمذہبی امور نے بتایا حج پالیسی میں 40 روز کے حج سمیت کم مدت کا حج بھی شامل ہو گا، اب پاکستانی حاجی گم نہیں ہوں گے، عازمین حج کو مخصوص رنگ اور ڈیزائن کے 2 سوٹ کیس دیئے جائیں گے، سوٹ کیس پر کیو آر کوڈ کی صورت میں عازمین حج کے کوائف موجود ہوں گے، سوٹ کیس پر نام، پاسپورٹ نمبر، رہائش گاہ، مکتب نمبر سمیت دیگر معلومات درج ہوں گی۔

انیق احمد نے مزید بتایا عازمین حج اب ہر وقت پاکستان میں اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں گے، عازمین کو پہلی مرتبہ خصوصی موبائل پیکج دیا جائے گا، سعودی عرب کی موبائل فون کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا ہے، پاکستانی عازمین رومنگ کے بغیر ہی موبائل فون پر آڈیو، ویڈیو کال کر سکیں گے، 4 ہزار روپے کے موبائل پیکج سے لامحدود بات ہو سکے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے