اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور بورڈ کے امتحانی سنٹر کو کرایہ پر دینے کے معاملے بارے تفصیلی جواب طلب

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(لاہور نیوز) لاہور بورڈ کے امتحانی سنٹر کو کرایہ پر دینے کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ نے لاہور بورڈ سے تفصیلی جواب دو اکتوبر کو طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے کاشف شہزاد سمیت دیگر سرکاری اساتذہ کی درخواست پر سماعت کی۔ میاں داؤد ایڈووکیٹ نے امتحانی سنٹر بارے لاہور بورڈ کے متضاد تحریری جوابات عدالت میں پیش کر دئیے۔

وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ میرٹ پر جواب جمع کرانے کی پاداش میں چیئرمین لاہور بورڈ کو عہدہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا، قائم مقام چیئرمین بورڈ تعینات کروا کر لاہور بورڈ نے امتحانی سنٹر بارے متضاد موقف اپنا لیا، عدالت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

سماعت کے بعد میاں داؤد ایڈووکیٹ اور پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر کاشف نے لاہور نیوز سے گفتگو میں کہا کہ طلبا و طالبات کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہیں، ہم اس غیر قانونی اقدام کا آخری دم تک مقابلہ کریں گے۔

عدالت نے مزید کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا سے جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے