(لاہور نیوز) عوام مہنگائی کے سامنے بے بس ہو کر رہ گئے ۔ سبزی منڈیوں میں بھی مہنگائی ہی مہنگائی ہے۔ سبزیاں غریب کی پہنچ سے کوسوں دور ہیں۔
مہنگائی مزید منہ زور ہونے لگی۔ سبزیاں اور پولٹری مصنوعات کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہیں۔ سبزی منڈیاں بھی سستی نہ رہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 13 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں۔ اوپن مارکیٹ میں پیاز 130، سبز مرچ 180 ، ٹماٹر 120 روپے فی کلو ہے، ادرک 1250 اور لہسن 650 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ ٹینڈے دیسی 180 ، آلو اور بینگن 100 ، بند گوبھی 150 روپے فی کلو مل رہی ہے، شلجم 160 ، بھنڈی 130 ، شملہ مرچ 220 روپے فی کلو ہے، مٹر 550 اور گاجر چائنہ 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
سنگھ پورہ سبزی منڈی میں آئے خریدار کہتے ہیں سبزی خریدنےکی بھی سکت نہیں رہی، مہنگائی میں ہوشربا اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
ادھر برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 527 روپے کی سطح پر برقرار ہے جبکہ فارمی انڈے ایک روپیہ اضافے سے 292 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔