اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حسن علی بھارت میں وکٹیں لیکر کیا کرنا چاہتے ہیں؟ سسرال والوں کو پیغام دیدیا

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے لیے قومی سکواڈ میں شامل فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ انہیں ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے والے قومی سکواڈ میں شامل ہونے کی بے حد خوشی ہے۔

حال ہی میں نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو اس  وقت بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے جب وہ میگا ایونٹس میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کررہا ہو، یہ ایک منفرد احساس ہے جس کیلئے میری خواہش ہے کہ میں اپنے شائقین کی امیدوں پر پورا اتروں ۔

انہوں نے کہا کہ سکواڈ میں منتخب کیے جانے کے بعد سے ہی مجھے کئی میسیجز آچکے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے سسرال جاؤں گا تو مجھ پر ڈبل پریشر ہوگا، مجھے بھارت جاکر کرکٹ کھیلنے کی خوشی ہے اور سسرال میں وکٹیں حاصل کرکے جنریٹر بھی چلانا چاہتا ہوں۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ گراؤنڈ میں اصل احساس ایک کھلاڑی کو ہوتا ہے، باہر بیٹھ کر فیصلہ سنانے اور تنقید کرنے والوں کو گراؤنڈ کی صورتحال کا اندازہ نہیں ہوسکتا۔

کپتان بابراعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ بابر اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتا ہے، یہی ان کی سب سے بہترین خوبی ہے، بابر اپنے بیٹ اور کپتانی دونوں سے بہترین ہونے کا ثبوت دیتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے