اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈریسنگ روم میں شاہین سے ’لڑائی‘ کی خبروں پر بابراعظم کا ردعمل آگیا

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گزشتہ دنوں اپنے اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق ڈریسنگ روم کی خبروں کی تردید کر دی۔

منگل کو بابراعظم نے پریس کانفرنس کی جس میں ایک صحافی نے کپتان سے  سوال کیا کہ  آپ کی سب عزت کرتے ہیں، افتخار احمد بھی بڑا بھائی کہتے ہیں،گزشتہ دنوں خبریں تھیں کہ آپ میں اور شاہین میں ڈریسنگ روم میں کوئی بات ہوئی ہے، تو شاہین آپ کی کتنی عزت کرتے ہیں؟

جواب میں کپتان نے کہا کہ 'عزت تو سب ہی کرتے ہیں،جب کوئی میچ قریب جاکر ہاریں تو تھوڑی بہت میٹنگ میں چیزیں چلتی ہیں، اسے یہ پہلو دینا کہ لڑائی ہوگئی ، یہ غلط ہے'۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ 'ایسا کچھ نہیں ہے، ڈریسنگ روم کی باتوں کو لڑائی بنا دیا گیا'۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا 'ہم ایک دوسرے کو اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا فیملی سے کرتے ہیں'۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ میں بھارت اور پھر سری لنکا سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے متعلق افواہیں زیر گردش تھیں کہ دونوں میں ڈریسنگ روم میں لفظی تکرار ہوئی ہے۔

بعدازاں اپنی شادی سے قبل شاہین نے بابر کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں بابر کو 'فیملی' قرار دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے