اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کا جن بے قابو،بیکری مصنوعات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی آؤٹ آف کنٹرول، بیکری مصنوعات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں، نرخوں میں ہوشربا اضافے پر عوام بلبلا اٹھے۔

مہنگائی کے وار سے بیکری مصنوعات بھی محفوظ نہ رہ سکیں،انڈے، ڈبل روٹی ، بند، جیم ،مکھن  اور بیکری کی دیگر آئٹمز عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بڑی ڈبل روٹی کی قیمت 200 سے بڑھا کر 220 روپے  کردی گئی، رس کے پیکٹ کی قیمت 150 سے بڑھا کر 200 روپے مقرر کی گئی ہے،جیم   280 روپے سے بڑھ کر 350 روپے  جبکہ مکھن 400 سے بڑھ کر   750 روپے کا  ہوگیا،بن بھی  مہنگا ہو گیا قیمت 30 روپے سے بڑھا کر   35 روپے کر دی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جیم ، ڈبل روٹی ، انڈے اور مکھن سمیت سب کچھ مہنگا ہے، کسی بھی بیکری میں اشیائے ضروریہ کا کوئی فکس ریٹ نہیں ہے، ہزار روپے بیکری میں لائیں تو پتہ نہیں چلتا کہاں لگ گئے، اب تو بیکری میں شاپنگ بیگ کے بھی 10 روپے ہم سے وصول کیے جاتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے