اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ: قومی ٹیم بھارت کب روانہ ہوگی، شیڈول سامنے آگیا

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے روانگی کا شیڈول سامنے آگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے آج رات لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رات 9 بجے دبئی کیلئے روانہ ہوگی بعدازاں مختصر قیام کے بعد حیدرآباد پہنچے گی۔

بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر کے باعث دبئی میں قیام مختصر کردیا گیا ہے۔

بھارتی حکام نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے احتجاج کے بعد 33 رکنی سکواڈ اور سپورٹ سٹاف کے ویزے جاری کیے تھے۔

دوسری جانب پاکستانی شائقین کرکٹ کے ویزوں کے حوالے سے تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی ہے جس کے باعث تشویش موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محض 250 پاکستان شائقین کو ویزے دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو 29 سمتبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ میں بھی حصہ لینا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے