اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی صارفین دوہرے عذاب میں مبتلا ،اوور بلنگ نے عوام کو رلا دیا

26 Sep 2023
26 Sep 2023

لاہور:(فہد امین)بجلی صارفین دوہرے عذاب میں مبتلا، ایک جانب بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافہ تو دوسری جانب اوور بلنگ نے صارفین کو رلا دیا۔

 وفاقی حکومت اور لیسکو انتظامیہ کے متعدد دعوؤں کے باوجود اوور بلنگ ختم نہیں ہوسکی، لیسکو کے فیلڈ عملے کی جانب سے لائن لاسز اور چوری شدہ یونٹس چھپانے کے لیے صارفین کو سٹروک لگانا معمول بن چکا ہے جس کے باعث لیسکو کے سینٹرل سرکل میں اوور بلنگ کی بھرمار کا سلسلہ نہ رک سکا۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کی مختلف ڈویژنز میں کروڑوں یونٹس کی اووربلنگ ہو رہی ہے، اوور بلنگ کے باعث لیسکو کے افسران ڈویژن میں تعینات ہونے کو بھی تیار نہیں ہیں،چند روز قبل انتظامیہ کی جانب سے شاہ پور ڈویژن میں تعینات کرنے پر ایکسین اویس طاہر نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

لیسکو ذرائع نے بتایا ہے کہ سینٹرل سرکل کی شاہ پور ڈویژن میں 4 کروڑ یونٹس سے زائد کی اوور بلنگ ہو رہی  ہے، ٹاؤن شپ ڈویژن میں 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد یونٹس کی اوور بلنگ ہے، رائیونڈ ڈویژن میں 3 کروڑ سے زائد یونٹس کی اوور بلنگ کی جارہی  ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لیسکو کے فیلڈ افسران اور عملہ سرکاری و نجی صارفین کو سٹروک لگا دیتا ہے، متعدد صارفین کے درست میٹرز کو ڈیفیکٹیو کوڈ لگا کر اوور بلنگ کی جاتی ہے، دو سے تین ماہ اوور بلنگ کے بعد صارف کا ڈیٹیکشن کوڈ ختم کردیا جاتا ہے یا میٹر تبدیل کردیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایک جانب مہنگی بجلی سے عوام پریشان ہیں تو دوسری جانب اوور بلنگ کی بھرمار نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے، لیسکو کے افسران ہر چیز سے باخبر ہونے کے باوجود خاموش ہیں، کمپنی کی کارکردگی بہتر دکھانے کے لیے عام صارفین کو نچوڑا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے