اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ میں جارح مزاج کھیل پیش کرنے کیلئے تیار ہیں: حارث رؤف

25 Sep 2023
25 Sep 2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ہم بہترین ہیں، جارح مزاج ہیں اور ہم اچھا کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

فاسٹ باولر حارث رؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے،ایشین کنڈیشنز ہیں فرق نہیں پڑے گا، ہم بہترین ہیں، ہم جارح مزاج ہیں اور ہم اچھا کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا  تھا کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کون کون ہوتا ہے؟ اس کا علم نہیں لیکن ہم خود کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں۔

نسیم شاہ کے ورلڈکپ سے باہر ہونے پر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ نسیم سے فرق تو پڑے گا وہ نہیں ہیں لیکن جو دوسرے باولرز ہیں وہ بھی اچھے ہیں اور متحرک ہیں، حسن علی کا کم بیک ہے امید ہے وہ اچھا کریں گے۔

حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ نیاگیند کرنا یا پرانا کرنا میرے ہاتھ میں نہیں ہے، مجھے جہاں موقع ملے گا میں 100 فیصد دینے کی کوشش کروں گا، کوئی انفرادی گول نہیں، پہلے ٹیم کا سوچنا ہے بعد میں اپنا، وہاں جا کر دیکھیں گے کہ کنڈیشنز کیسی ہیں؟ اور پھر پلان سیٹ کریں گے، میرے لیے ہر وکٹ اہم ہوتی ہے، اچھے کھلاڑی کو آؤٹ کرکے اعتماد ملتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے