اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد آصف کی بابراعظم پر تنقید کا معاملہ، کپتان کے والد میدان میں آگئے،جواب دیدیا

25 Sep 2023
25 Sep 2023

(ویب ڈیسک)سابق فاسٹ باولر محمد آصف کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پر تنقید کے بعد بابراعظم کے والدنے میدان میں آکر تنقید کا جواب دے دیا۔

سابق فاسٹ باولر محمد آصف نے دعویٰ کیا کہ ’’میں نے بابر اعظم کو زیڈ ٹی بی ایل کے ٹرائلز میں منتخب کرایا تھا، آپ ان کے والد سے پوچھ سکتے ہیں۔ بابراعظم بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں لیکن وہ بہت زیادہ ڈاٹ بالز کھیل کر رضوان پر دباؤ ڈالتے ہیں‘‘۔محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ “میں آج بھی ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم کو میڈن اوور کرواسکتا ہوں، اگر آپ بابراعظم کو اچھی گیندیں کرائیں تو وہ شاٹ نہیں لگا سکتے‘‘۔

دوسری جانب بابراعظم کے والد نے محمد آصف کے بیان کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں انکا کہنا تھا کہ بابر کو 16 ہزار 800 روپے جو پہلی تنخواہ ملی تھی اس نے بابر کو آگے بڑھنے میں مدد کی۔ اول تو یہ وقت کبھی نہیں آئے گا اگر آ بھی گیا تو بابر احترام کی وجہ سے ہر صورت آپ (محمد آصف) کا اوور میڈن کھیل جائے گا کیونکہ آپ کی بروقت گواہی ہمارے بڑے کام آئی تھی‘۔

اعظم صدیقی کے مطابق ’بابر جب انڈر 16 کا ورلڈ کپ کھیل کر آیا ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن گراؤنڈ کے ساتھ ایک کلب اسکول آف کرکٹ ہوا کرتا تھا اُس کلب کے ساتھ بابر کے کلب کا میچ ہوا، دوسری طرف سے اُس وقت محمد آصف کم بیک کی تیاریاں کر رہےتھے، وہ یہ میچ کھیلے، بابر اوپن کرتا تھا محمد آصف نے اٹیک کیا بابر نے اُس میچ میں 84 کیا اور آصف نے ہی اُسے آؤٹ کیا، خیر اننگ ختم ہوئی بابر بڑا دل برداشتہ باہر آیا میرے استفسار پر بتایا کہ آصف بھائی نے بہت بُرا بھلا کہا ہے، میں نے اُس کو تسلی دی اور کہا تم نے بھی تو اُن کو 11 چوکے مارے ہیں خیر بات یہاں ختم ہوگئی‘۔

اعظم صدیقی نے مزید بتایا کہ ’محترم منصور رانا نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل کی طرف سے کھیلنے میں مدد کی نیشنل اکیڈمی میں بابر کا ٹرائل ہورہا تھا محمد آصف آئے تو ٹرائل شروع بھی نہیں ہوا تھا، اس وقت بابر نے پیڈ کیے ہوئے تھے دیکھ کر کہا اوئے چھوٹو کدھر؟، بابر نے بتایا آصف بھائی بینک کے ٹرائل ہیں، اُسی وقت وہ بینک انتظامیہ کے پاس گئے اور بڑے سخت لہجے میں کہا اس کا کیا ٹرائل لے رہے ہو اس نے مجھے مارمار کر تھکا دیا تھا، 11 چوک مارے ہیں لکھو اس کا نام اور بینک میں رکھو، یہ تمھارے بڑے کام آئے گا‘۔

اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’عوام سے درخواست ہے کہ محمد آصف کے بارے میں کوئی الٹی سیدھی بات نہ کریں‘۔ بعد ازاں اعظم صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے