اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین گیمز: والی بال کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو قطر کے ہاتھوں شکست

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایشین گیمز میں والی بال کے کوارٹر فائنل مقابلے میں قطر نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

چین میں جاری ایشین گیمز کے والی بال کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 51 پاکستان کا مقابلہ عالمی نمبر 17 قطر سے تھا۔پاکستان نے پہلے سیٹ سے ہی قطر کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔ پاکستان کو پہلے سیٹ میں ایک موقع پر 5 پوائنٹس سے برتری حاصل تھی مگر قطر نے پہلے 15-20 اور پھر 22-24 کے خسارے سے کم بیک کرکے پہلا سیٹ جیتا۔

دوسرے سیٹ میں بھی پاکستان نے پانچ مرتبہ ڈبل پوائنٹس کی برتری حاصل کی مگر اس کو برقرار نہ رکھ سکا۔ تیسرے سیٹ میں پاکستان شروع ہی سے قطر پر حاوی رہا، میچ 1-2 کیا لیکن چوتھے سیٹ میں قطر نے پاکستان کو کوئی موقع نہ دیا اور 1-3 کی جیت مکمل کی۔

پاکستان کے خلاف قطر کی جیت کا اسکور 24-26، 19-25، 23-25 اور 18-25 رہا۔ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم اب پانچویں پوزیشن کیلئے منگل کو بھارت سے مقابلہ کرے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے