اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے سٹیٹ بینک نے اطمینان بخش بیان دے دیا

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر امین لودھی نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کا رجحان برقرار رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی پالیسی ریٹ کمیٹی نے شرح سود 22فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ معاشی اشاریوں خصوصا مہنگائی کے تناظر میں کیا ہے، یہ بات سٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر امین لودھی نے ایس بی پی پوڈ کاسٹ سیریز میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔

سیریز میں زری پالیسی فیصلے کا سبب بننے والے عوامل، زری پالیسی کمیٹی کے زیر غور معاشی اظہاریوں اورحالیہ پیشرفت کی روشنی میں مستقبل میں مہنگائی کی سمت اور معاشی امکانات پر بات چیت کی گئی۔سیریز کے دوران تبادلہ خیال میں بتایا گیا کہ سخت زری پالیسی اور مالیاتی سکڑاؤ کے سبب اگست 2023 میں بتدریج کمی کے بعد 27.4فیصد پر آگئی ہے۔

سٹیٹ بینک کو توقع ہے کہ کمی کا یہ رجحان بلند پالیسی ریٹ کے ساتھ جاری رہے گا، پوڈ کاسٹ میں خام مال کی درآمدات میں حالیہ اضافے اور مہنگائی پر اس کے ممکنہ اثرات کے سبب پاکستان کے جاری کھاتے کے خسارے کے متعلق خدشات پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے