24 Sep 2023
(ویب ڈیسک) اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں پاکستان ویٹرنز نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کر لی۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں ویسٹ انڈیز ویٹرنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز ویٹرنز کی جانب سے نرسنگھ دیونرائن 49 رنزبناکر نمایاں رہے جبکہ داری بالگوبن نے 45 اور لارینس فرنم نے37 رنز کی اننگز کھیلی ، پاکستان ویٹرنز کی جانب سے عبدالقادر نے تین جبکہ عمران علی نے 2 ، محمد سمیع اور وقاص احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں پاکستان نے ہدف 41 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، پاکستان ویٹرنز کے رضوان اسلم نے 82 اور امجد علی نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔