اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین گیمز: سوئمنگ میں پاکستانی ایتھلٹس کا مایوس کن آغاز

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایشین گیمز سوئمنگ کے انفرادی فری سٹائل اور انفرادی میڈلے کی ہیٹس میں پاکستانی سوئمرز کی جانب سے مایوس کن آغاز دیکھنے میں آیا۔

ایشین گیمز سوئمنگ میں پاکستان کے امان صدیقی اور احمد درانی اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے،  مردوں کی 200 میٹر انفرادی میڈلے میں احمد علی درانی کی ٹائمنگ 2 منٹ 15.10 سیکنڈز رہی، احمد درانی نے نیا قومی ریکارڈ تو بنا دیا مگر اگلے راؤنڈ تک نہ آسکے۔

اس سے قبل 200 میٹر انفرادی میڈلے کا پاکستان کا ریکارڈ 2:16.26 تھا، احمد درانی کوالیفائی کرنیوالے آخری سوئمر سے 12 سیکنڈز پیچھے اور مجموعی طور پر 27 میں سے 19 ویں نمبر پر آئے۔

امان صدیقی 2 منٹ 18.65 سیکنڈز کے ساتھ 22 ویں نمبر پر رہے، 100 میٹر انفرادی فری سٹائل میں پاکستان کے احمد درانی ہیٹس میں 33 اورامان صدیقی 37 ویں پوزیشن پر رہے۔

دوسری جانب ایشین گیمز تائیکوانڈو میں  پاکستان کی نائلہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، نائلہ نے پہلے راؤنڈ میں سعودی عرب کی مدحت ابرار بخاری کو شکست دی تاہم  کوارٹر فائنل میں نائلہ کو جاپانی ایتھلیٹ نے ہرادیا۔ نائلہ کے 100.0 پوائنٹس کے مقابلے میں یوکو نیوا نے 104.6 پوائنٹس لیے۔

مینز تائیکوانڈو پومسے میں پاکستان کے اقدس قدیر کو پہلے راؤنڈ میں شکست  ہوگئی، اقدس کو نیپال کے ایتھلیٹ نے شکست دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے