اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کا یکم اکتوبر کو پٹرول کی قیمت میں کمی کا عندیہ

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ مہنگائی سے ہر طبقہ متاثر ہے، ڈالر کی قدر کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا، اُمید ہے یکم اکتوبر کو پٹرول کی قیمت میں کمی آجائے گی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز  نے کہا کہ کرنسی کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، کرنسی سمگلنگ روکنے سے ڈالر نیچے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں بہتری آ رہی ہے، برآمدات کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے، برآمدات 5 سال میں 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا وژن ہے، انہوں نے کہا کہ فارما سیکٹر کی برآمدات صرف 250 ملین ڈالر ہے۔

گوہر اعجاز  نے کہا کہ بجلی کے بلز میں کمی کے لیے بھی کام کر رہے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ 17 ڈالر کی گیس خرید کر 4 ڈالر میں دیں، ایس آئی ایف سی میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سے بڑی سرمایہ کاری آ رہی ہے، عوام کو ریلیف دینے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، ملاقات میں ایکسپوٹرز، امپوٹرز کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، مسائل حل کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

کامران خان ٹیسوری  نے کہا کہ ڈالر 250 روپے تک آجائے گا، ملک میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے