اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ اشنا شاہ طلاق یافتہ خاتون کا کردار کرنے کی خواہاں

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا ہے کہ اگر اُنہیں طلاق یافتہ خاتون کا کردار ملے گا تو وہ خوشی خوشی اس کردار کو نبھائیں گی۔

اُشنا شاہ اکثر سوشل میڈیا پر خواتین کے حقوق کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں، خواتین کے حق میں بولنے پر جہاں اداکارہ کو سراہا جاتا ہے تو وہیں کئی بار تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

اب اُشنا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلاق یافتہ خاتون کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اُشنا شاہ نے کہا کہ میں نے بہت سے ایسے سکرپٹ میں کام کیا ہے جن میں طلاق کو منفی انداز میں دِکھایا گیا ہے، اگرچہ میں سکرپٹ تبدیل نہیں کر سکتی کیونکہ یہ میرے کام کا حصہ نہیں ہے لیکن طلاق سے متعلق میرے خیالات بالکل مختلف ہیں۔

اداکارہ نے اپنے والدین کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدین کی بھی علیحدگی ہوگئی ہے اور میری والدہ نے ہمیں سنگل پیرنٹ کے طور پر پالا ہے، والدہ نے ہماری بہترین پرورش اور دیکھ بھال کیلئے تین ملازمتیں کیں۔

اُنہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ایسی کہانی کا حصہ بننا چاہتی ہوں جس میں طلاق یافتہ خاتون کو مثبت انداز میں دِکھایا جائے اور یہ پیغام دیا جائے کہ طلاق کے بعد بھی خوشحال زندگی گزاری جاسکتی ہے، ایسا کردار ہو جس میں طلاق یافتہ خاتون خود مختار زندگی گزار کر معاشرے میں مثال قائم کرے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘اس طرح کے سکرپٹ کیلئے پروڈیوسر کو راضی کرنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ ایسے ڈراموں پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے