اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ 2023 کیلئے انعامی رقم کا اعلان،کتنی رقم ملے گی؟جانئے

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا جس میں مجموعی طور پر 10 ملین امریکی ڈالرز بطور انعامی رقم تقسیم کیے جائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ رنر اَپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ اسی طرح، سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے، جس کی مجموعی رقم 16 لاکھ امریکی ڈالر بنتی ہے۔

جو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں نہیں پہنچ سکیں گی ان ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ گروپ مرحلے کے میچز جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔اس طرح، کل 45 میچز میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم فاتح ٹیموں میں تقسیم ہوگی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ اور 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف دو وارم اَپ میچز کھیلے گی۔ وہ ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے