اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں تبدیلی نہیں ہوئی، شہباز شریف

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(ویب ڈیسک) صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے میٹنگ سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے لندن آنے کا حکم دیا اور چلا آیا، نواز شریف نے مشورے کیلئے بلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی، نواز شریف کی واپسی پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیا جائے گا۔ 

دوسری جانب مریم نواز کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے بڑی تیاریاں جاری ہیں، آج اجلاس میں نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے بات بھی ہو گی۔

خیال رہے کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا لندن میں اجلاس جاری ہے جس میں شہباز شریف، مریم نواز، میاں جاوید لطیف، برجیس طاہر، طلال چودھری، عابد شیر علی و دیگر شریک ہیں۔

میٹنگ میں نواز شریف کی واپسی اور دیگر امور کے حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے