اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہی آئینی طریقہ کار کا حصہ ہے، فیصل کریم کنڈی

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول اور اس کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان ہی آئینی طریقہ کار کا حصہ ہے۔

میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی خواہش و مشاورت کا احترام کرتے ہوئے 90 روز کے اندر الیکشن پر اتفاق کیا مگر اس آئینی تقاضے کو پورا نہیں کیا جا رہا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے نہ ہی الیکشن شیڈول دیا گیا نہ اس کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، صرف جنوری کا مہینہ بتانا کافی نہیں ہے، پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے یہ اصولی مؤقف رہا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات کروائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 60 روز میں الیکشن کروانے پر بھی آمادگی ظاہر کی، الیکشن شیڈول اور اس کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان ہی آئینی طریقہ کار کا حصہ ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران سیٹ اپ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، تعیناتیاں بھی ہو رہی ہیں، ہم عوامی حقوق کے امور کی مخالفت نہیں کرتے مگر سندھ میں ترقیاتی کام بند کرنا ناانصافی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کے ساتھیوں کی پسند ناپسند پر بیوروکریسی کی تعیناتیاں بھی شفاف انتخابات کے حوالے سے خدشات پیدا کرتی ہیں، متعدد امور پر پیپلز پارٹی کے خدشات اور تحفظات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے