اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ننشیا اور پنجاب حکومت کے درمیان 2 معاہدے طے پاگئے

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے دورہ چین کے موقع پر ننشیا کی حکومت اور پنجاب کے درمیان 2 معاہدے طے پا گئے ہیں۔

ساہیوال، بہاولپور، ووژونگ، زونگ وئی کوسسٹر سٹیز قراردینے کی دستاویزات پر دستخط کئے گئے، پنجاب حکومت کی طرف سے ایس ایم تنویر نے معاہدوں پر دستخط کئے، جبکہ ساہیوال و بہاولپورکے چینی شہروں سے روابط بر قرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

معاہدوں کے تحت باہمی افہام و تفہیم بڑھانے کے ساتھ ساتھ وفود کے تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا، سسٹر سٹیز معیشت اور تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں باہمی معاونت کریں گے۔

سسٹر سٹیز تعلیم، زراعت، ہیلتھ، ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے تعاون کریں گے، جبکہ سسٹر سٹیز کے سرکردہ حکام اور متعلقہ محکمے باہمی دورے اور مہارتوں کا تبادلہ کریں گے، دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تمام شعبوں میں اشتراک کار کیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے معاہدہ کا خیرمقدم بھی کیا ہے۔

محسن نقوی نے معاہدے کو پاک چین تعلقات کے حوالے سے خوش آئند قرار دیتے ہوئے ننشیا کے پارٹی سیکرٹری اور اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس معاہدے کے ثمرات سے پنجاب کے عوام مستفید ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے