22 Sep 2023
(ویب ڈیسک) ایشین گیمز ٹیبل ٹینس میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دے دی۔
گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو تین - صفر سے شکست دی ، اس شکست میں جیہی جیون نے حائقہ حسن کو گیارہ۔ چار ، گیارہ ۔ دو اور گیارہ دو سے ہرایا۔
یوبن سن نے حور فواد کو گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ چار اور گیارہ۔ دو سے شکست دی۔
پرنیا خان کو ون ہیو سو نے گیارہ ۔ چھ ، گیارہ ۔ چار اور گیارہ۔ پانچ سے ہرایا۔
ایونٹ میں پاکستان ٹیم دوسرا میچ آج تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔