اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیم میں شامل نہ ہونے پرمایوس ہوں: نسیم شاہ کا جذباتی ٹویٹ

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں کندھے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہونے والے پیسر نسیم شاہ نے میگا ایونٹ کے لیے سکواڈ کے اعلان کے بعد جذباتی ٹویٹ کیا ہے۔

آئندہ ماہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا آغاز بھارت میں ہو رہا ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سپیڈ سٹار نسیم شاہ انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ورلڈ کپ کے 15 رکنی سکواڈ کے اعلان کے بعد نسیم شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے جس کو پڑھ کر صارفین بالخصوص ان کے مداح اداس ہوگئے۔

نسیم شاہ نے ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بھاری دل کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ میں اس شاندار ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔

فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں شامل نہ ہونے پرمایوس ہوں مگر سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور انشاء اللہ جلد میدان میں دوبارہ اتروں گا۔

نسیم شاہ نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں اپنے لیے دعائیں کرنے والے تمام مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے