اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ننشیا میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چین کے شہر ننشیا کی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی وفد کے ہمراہ ننشیا میڈیکل یونیورسٹی پہنچے، وائس چانسلر اور فیکلٹی کے سینئر ڈاکٹرز نے ننشیا میڈیکل یونیورسٹی میں تعلیم اور ریسرچ کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے ننشیا میڈیکل یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور میڈیکل ایجوکیشن کے نظام کا مشاہدہ کیا، انہوں نے میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبے کا خصوصی جائزہ لیا، محسن نقوی نے ننشیا میڈیکل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران  اور زیر تعلیم پاکستانی طلبہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعلی محسن نقوی نے ننشیا میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ طب کی تعلیم کے حوالے سے جدت پسندی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن میں جدت لانا وقت کا تقاضہ ہے، ننشیا میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل ریسرچ کے حوالے سے شاندار کام ہو رہا ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ننشیا میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ مل کر پنجاب میں میڈیکل ایجوکیشن کا معیار بلند کریں گے، دورہ چین صرف وزٹ نہیں بلکہ باہمی تعاون کو تیز رفتاری سے عوام کی بہتری کیلئے ٹرانسلیٹ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے