اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد عامر سمیت سب کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں: انضمام الحق

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ محمد عامر، سرفراز احمد، شان مسعود اور عماد وسیم سب کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ڈومیسٹک کھیلیں، پرفارمنس دیں، ٹیم کو ضرورت ہوئی تو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

انضمام الحق نے کہا کہ فخر زمان آج کل فارم میں نہیں لیکن وہ بڑے میچوں کا کھلاڑی ہے، میں کسی کے لئے دروازے بند نہیں کر سکتا، ڈومیسٹک میں پرفارمنس کو سب سے زیادہ ترجیح دی جائے گی۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ محمد عامر اچھا کرکٹر ہے، اس نے ریٹائرمنٹ لے رکھی ہے، محمد عامر واپس آئیں ڈومیسٹک کھیلیں اور پرفارم کریں، کوئی بھی ہو سب کے لیے دروازے کھلے ہیں سب پر غور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پلیئر نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ اس نے وائٹ بال کرکٹ کھیلنی ہے یا ریڈ بال، لیگز کو مانیٹر کریں گے کہ پلیئرز کہاں کھیل رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے