اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد حفیظ کے مشورے مددگار ثابت، مستقبل میں خدمات لیتے رہیں گے: ذکاء اشرف

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کے مشورے مددگار ثابت ہوئے بلکہ اس سے قومی ٹیم پر مثبت اثر بھی پڑا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے اپنے ایک حالیہ بیان میں سابق کپتان محمد حفیظ کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ نے کرکٹ کی بہتری کیلئے حصہ ڈالا۔

ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی ماہرانہ رائے اور کھیل سے متعلق تجربہ انمول ہے۔ محمد حفیظ کے مشورے مددگار ثابت ہوئے بلکہ قومی ٹیم پر مثبت اثر بھی پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی محمد حفیظ سمیت دیگر کرکٹرز کی خدمات لیتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بطور اعزازی ممبر پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کیا، ذکا اشرف کا شکریہ جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان زندہ باد!۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے