اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے نگران صوبائی وزراء کی چین ،عرب ممالک ایکسپو میں شرکت

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(لاہور نیوز) پنجاب کے نگران صوبائی وزراء نے چین کے صوبے ننشیا کے دارالحکومت ینسچوان میں چین اور عرب ممالک کی ایکسپو میں خصوصی شرکت کی۔

 صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، اظفرعلی ناصر اور ابراہیم حسن مراد نے چین عرب ممالک ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ چین عرب ممالک ایکسپو میں 60 سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

 صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،اظفرعلی ناصر، ابراہیم حسن مراد اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے چین عرب ممالک ایکسپو کا بھی دورہ کیا۔ صوبائی وزراء نے پاکستانی پویلین پر رکھی اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزراء ایکسپو میں دیگر ممالک کے سٹالز پر بھی گئے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے کہا کہ تجارت اور معاشی تعلقات بڑھانے کے لئے اس طرح کی ایکسپو کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ اظفر علی ناصر کا کہنا تھاکہ چین عرب ایکسپو میں پنجاب حکومت کے وفد کی خصوصی شرکت اعزاز ہے ۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ اس ایکسپو میں شریک دیگر ممالک کے وفود سے اقتصادی تعلقات بڑھانے پر مفید گفتگو ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے