اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نسیم شاہ کے ورلڈکپ سے باہر ہونےکا خدشہ، حسن علی کو چانس ملنے کا امکان

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ سے باہر ہونےکا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی جائزہ رپورٹ حوصلہ افزاء نہیں آئی ہے، وہ  ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کا اہم میچ بھی نہیں کھیلا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان شاہینز کے فاسٹ بولر محمد حسنین بھی انجرڈ ہوگئے ہیں،  ٹخنےکی انجری کے باعث ان کا ایشین گیمز سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو 15 رکنی سکواڈ میں  شامل کیا جاسکتا ہے۔

حسن علی کے سکواڈ میں شامل ہونے کی صورت میں زمان خان ٹریولنگ ریزروز میں شامل ہو سکتے ہیں۔

خیال رہےکہ پی سی بی نے اعلان کیا ہےکہ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان آج  کیا جائے گا، تین ٹریولنگ ریزروز کے ناموں کا بھی اعلان کیا جائےگا۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق قومی سکواڈ کا اعلان کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے