22 Sep 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے کی تقریب میں ساتھی کرکٹرز سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں شرکت کیلئے کپتان بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف، نسیم شاہ، فخرزمان اور محمد رضوان خصوصی طور پر پہنچے ، اس کے علاوہ اولمپیئن ارشد ندیم بھی شاہین آفریدی کے ولیمے میں شریک ہوئے۔
ولیمے میں شاہین آفریدی نے کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کر رکھا تھا، انہوں نے سجائے گئے ہال میں شاندار انٹری دی، دولہا دلہن کے لیے خصوصی سٹیج تیار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی شادی 19 ستمبر کو شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے ہوئی تھی۔