22 Sep 2023
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف چودھری کی سربراہی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیاء کپ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کپتان بابر اعظم سمیت تمام کوچز نے شرکت کی، اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ایشیا کپ کی غلطیاں ورلڈ کپ میں نہیں دہرائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم باصلاحیت ہے، یہ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،جائزہ اجلاس مثبت رہا، کھلاڑیوں سمیت تمام متعلقہ افراد کو غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔