22 Sep 2023
(لاہور نیوز) پی سی بی کی جانب سے مشاورت مکمل کر لی گئی، آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان آج بروز جمعۃ المبارک کو کیا جائے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کا حتمی اعلان آج صبح 11 بجکر 15 منٹ پر چیف سلیکٹر انضمام الحق پریس کانفرنس کے دوران کریں گے، سکواڈ کا اعلان گزشتہ روز ہونا تھا مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے 27 ستمبر کو بھارت کیلئے اُڑان بھرے گی، قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف شیڈول ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کا دستہ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا، 3 کھلاڑی بطور ریزرو ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے، ریزرو کھلاڑی میچ کے دن سٹیڈیم کی بجائے ہوٹل میں ہی رہیں گے۔