بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے شاہینوں کی ٹیم سے متعلق بڑی بات کہہ دی
(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ پائےگی۔
اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے ہربھجن نے سیمی فائنل میں پہنچنے اور ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرنے کے لیے چار ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا، جن میں آسٹریلیا، ہندوستان، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کا کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، اور جو یہ میچ جیتے گا وہ ورلڈکپ جیتنے کے لیے فیورٹ بن جائے گا، آسٹریلیا بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں باآسانی پہنچ سکتا ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر نے ورلڈکپ سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم کے لیے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن 50 اوور کے فارمیٹ میں، وہ محض ایوریج ٹیم ہے، پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہے ، لہٰذا میرا چوتھا انتخاب نیوزی لینڈ ہوگی۔