(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ طواف کے دوران بھی لوگ ان کی با پردہ اہلیہ کی ویڈیوز بناتے رہے۔
نجی چینل کے ایک پروگرام میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طواف کے دوران اپنی با پردہ اہلیہ کی ویڈیوز بنانے والوں کو روکا تاہم وہ نہیں مانے، منع کرنے کے باجود ویڈیوز بنانے والوں سے موبائل چھینا ،تاہم بعد میں معذرت کی کیونکہ وہ خدا کےگھر میں تھے۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ائیرپورٹ یا عوامی مقامات پر چھپ چھپ کر جو لوگ ویڈیوز بناتے ہیں ان پر افسوس نہیں ہوتا لیکن مقدس مقامات پر منع کرنے کے باوجود جو ویڈیوز بنائی گئیں اس پر دکھ ہوا۔ سوشل میڈیا آنے سے لوگوں کی پرائیوسی ختم ہوگئی ہے۔
شاہد آفریدی نے شکوہ کیا کہ سب کو معلوم ہے کہ وہ ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئرنہیں کرتے لیکن لوگ پھر بھی ان کے اہلخانہ کی ویڈیوز بنانے کی کوشش کرتے ہیں جو انتہائی غلط ہے۔