اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے سے متعلق عمل درآمد مکمل، 118 ریفرنسز واپس جمع

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(لاہور نیوز) نیب ترامیم کالعدم قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد مکمل ہو گیا، نیب نے لاہور کی دس احتساب عدالتوں میں 118 ریفرنسز واپس جمع کرا دیئے۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس بحال ہو گیا، رمضان شوگر ملز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔

سابق وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ریفرنس کا ریکارڈ اور سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کیخلاف چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔

سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کے خلاف پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انوار کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول کا ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے